14 اپریل، 2016، 12:16 PM

سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم و برہم

سعودی عرب میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم و برہم

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم و برہم ہوکر رہ گیاہےجبکہ وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی درہم و برہم  ہوکر رہ گیاہےجبکہ وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر صوبوں میں موسلادھار بارش کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہے جب کہ طلبا کی حفاظت کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں شدید بارش کے بعد متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1863287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha